کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے وزیر بلدیات ذیشان رفیق، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ میاں شکیل احمد کے ہمراہ ضلع قصور کی تحصیل پتوکی بھائی پھیرو کا دورہ کیا۔

بڑی عید پر بڑے صفائی آپریشن کا جائزہ لیا، ورکرز کو عید کے تینوں دن اسی لگن کے ساتھ صفائی آپریشن کامیاب بنانے کی ہدایت کی۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہلاہور سمیت باقی اضلاع میں قائم عید قربان کلیکشن سنٹرز و ڈمپنگ سائٹس سے کوڑا و آلائشیں شیڈول کے مطابق شہر سے باہر مرکزی سائٹس پر منتقل کیا جارہا ہے۔





