وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پینے کےصاف پانی کی فراہمی کا مشن۔۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی میں اجلاس ہوا۔ سی ای او صاف پانی اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ سید علی اصغر نے محکمانہ امور بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ صوبہ بھر کے تمام فلٹریشن پلانٹس کی مؤثر نگرانی یقینی بنانے کیلئے مخصوص نمبرز الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب کے تمام فلٹریشن پلانٹس کی جیو ٹیگنگ 10 روز میں مکمل کی جائے گی۔ فلٹریشن پلانٹس کے باہر ، ہیلپ لائن ،پلانٹ نمبر، آپریٹر کا نام اور موبائل نمبر درج ہوگا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ فلٹر خراب یا بند ہونے کی صورت میں فوری شکایات کا اندراج اور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر ہاؤسنگ نے رواں ماہ صوبہ بھر کے تمام فلٹریشن پلانٹس پر آگاہی فلیکس لگوانے کی ہدایت کردی۔ ابتدائی مرحلے میں تمام فلٹریشن پلانٹس کی بحالی جبکہ دوسرے مرحلے میں نئی میمرین لگوائی جائیں گی۔ موسم گرما میں تمام فلٹریشن پلانٹس کی سو فیصد بحالی اور صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ صوبائی وزیر نے گزشتہ سال سے اب تک بحال کیے جانیوالے فلٹریشن پلانٹس کی تھرڈ پارٹی اویلیوایشن کروانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر چیئرمین پنجاب صاف پانی اتھارٹی چودھری زاہد اکرم اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
Read Next
2 گھنٹے ago
*ناقابل تسخیر پاکستان کی بنیاد 28 مئی 1998 کو رکھی گئی۔صوبائی وزیر بلال یاسین*
3 دن ago
صوبائی وزیر و کو چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن وامان بلال یاسین کا اندرون لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ
4 دن ago
*اسکواش کے کھلاڑیوں کے لیے عالمی معیار کی سہولیات متعارف کروانے کا فیصلہ*
5 دن ago
*واسا لاہور کے عیدالفطر 2026 کے حوالے سے ایس او پیز اور عیدالفطر کے دوران ٹیوب ویلز کے اوقات کار جاری*
5 دن ago
*وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں درختوں کے کاٹنے پر مکمل پابندی / جیو ٹیگنگ اور مانیٹرنگ کیلئے ایپلیکیشن تیار*
Related Articles
*تمام رمضان بازاروں میں اشیاء خورونوش سستے داموں میں وافر اور بآسانی دستیاب ہیں۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ*
1 ہفتہ ago
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا ملتان کا دورہ، ناقص سیفٹی انتظامات،سیفٹی آفیسر معطل
1 ہفتہ ago
*ورلڈ اربن فورم پر مئی میں عالمی سطح پر اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کو بطور کامیاب ماڈل پیش کیا جائے گا،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین*
1 ہفتہ ago



