وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کو برقرار رکھتے ہوئے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے سی ای او سبطین رضا نے بیدیاں روڈ اور والٹن روڈ پر ضلع انتظامیہ اے سی کینٹ سمیت پنجاب پولیس ٹریفک پولیس 1122 اور پنجاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر انکروچمنٹ کے خلاف اپریشن کیا اپریشن کے دوران والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے ڈاکٹر علی رضا ایڈیشنل سی ای او والٹن اور ریٹائرڈ کرنل فرخ مصطفٰی انفروسمنٹ آفیسر اور متعلقہ وارڈ ممبرز کے ساتھ مل کر اپریشن کی خود نگرانی کی

جس میں تجاوزات اور تھڑے وغیرہ ختم کیے گئے جو کہ ٹریفک کی فراوانی اور راہ گزیروں کے گزرنے میں پریشانی کا باعث بنتے تھے مزید اپریشن کے دوران والٹن روڈ پر ری ماڈلنگ اور کنسٹرکشن کے دوران انے والی تمام بلڈنگز جن کی محکمہ ریونیو نے نشاندہی کی تھی تمام کو گرا دیا گیا ہے والٹن روڈ جس کی لمبائی 4236 میٹر ہے اس پر تمام تجاوزات اور انکروچمنٹ ختم کر دی گئی ہے سی ای او والٹن کنٹونمنٹ بورڈ سبطین رضا نے کہا کہ جب تک انکروچمنٹ کا کام مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہو جاتا یہ اپریشن جاری رہے گا ابھی چل پھر اور کسی قسم کا بھی سیاسی یا سماجی دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ بیدیاں روڈ اور والٹن روڈ کے بعد شنگھائی روڈ اور چونگی امر سدھو پر اپریشن شروع کیا جائے گا






