کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت محرم پلان جائزہ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر لاہور نے لاہور ڈویژن کی تمام تحصیلوں میں محرم الحرام کے حوالے سے پلاننگ کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے لاہور ڈویژن کی تمام تحصیلوں سے محرم انتظامات بارے مکمل پلاننگ، جلوس طوالت، اوقات جلوس اور جلوسوں کے دورانئیے کی بھی تفصیلات طلب کرلیں۔کمشنر لاہور ڈویژن نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو محرم انتظامات بارے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اضلاع محرم کنٹرول و مانیٹرنگ سنٹر قائم کریں اور سیف سٹی کیمروں سے منسلک کریں، انہوں نے کہا ہے تمام اضلاع اپنے محرم انتظامات پلان تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ترتیب دیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اضلاع کے ہیڈ ہیں، ہر قسم کے انتظامی پلان مکمل کریں وال چاکنگ اور بینرز کو مسلسل چیک کرائیں، انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع پری و مون سون پیٹرن کو مدنظر رکھ کر نکاسی آب انتظامات فراہم رکھیں۔کمشنر لاہور نے کہا ہے تمام اضلاع میں محرم انتظامات کے حوالے سے دورے کرونگا، اضلاع میں ہی امن کمیٹیوں کے اجلاس ہونگے۔ انہوں نے کہا ہے ضلعی امن کمیٹیوں کو متحرک کریں اور تحصیل و ضلعی سطح پر امن کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کریں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ لاہور میں امسال 9 تحصیلیں ہیں تمام اسسٹنٹ کمشنرز ابھی سے محرم کے حوالے سے اپنی تحصیلوں میں متحرک ہوں۔اجلاس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
Read Next
3 گھنٹے ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ
1 دن ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
4 دن ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
6 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
2 ہفتے ago


