چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی اور ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد عرفان نواز میمن کے ہمراہ یوم القدس کے موقع پر اسلام آباد شہر کے مختلف سکیورٹی چیک پوائنٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے یوم القدس کے حوالے سے جلوسوں کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں کو بھرپور مستعدی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سر انجام دینے کی ہدایات کی۔انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ مؤثر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد پولیس کے 3500 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی پر مامور ہیں۔بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شاہ فیصل مسجد سمیت تمام مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں اور شہر بھر میں مؤثر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے داخلی وخارجی راستوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اس سلسلے میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں متعدد مقامات پر خصوصی ناکہ جات بھی قائم کئے گئے ہیں۔بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شہر بھر میں اسلام آباد پولیس کے چاک و چوبند دستوں کی مؤثر پٹرولنگ بھی جاری ہے۔انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت کے مطابق شہر بھر کی سیکورٹی کو مستقل بنیادوں پر مؤثر بنانے کیلئے جامع اقدامات کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکورٹی کے بہترین انتظامات اور شہریوں کی جان و املاک کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
Read Next
1 ہفتہ ago
گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی
2 ہفتے ago
سابق وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم چیمبر میں واپڈا کا اعلٰی سطح اجلاس
2 ہفتے ago
ISLAMABAD: THE ANTI-ENCROACHMENT MISSION
2 ہفتے ago
*ریلوے اراضی پر قابضین اور اسمگلنگ میں ملوث کارگو کمپنیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ،آئی جی ریلویز پولیس کی سخت کارروائی کی ہدایت*
3 ہفتے ago
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار، دسمبر تا جنوری میں مرحلہ وار پولنگ ہوگی،پنجاب حکومت کی یقین دہانی
Related Articles
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر مشاورت کیلئے 20 اگست کا الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب
اگست 10, 2026
خیبرپختونخوا، اسلام آباد حلقہ بندی کا باقاعدہ آغاز یکم اگست 2026 اور 13اکتوبر 2026 کو مکمل ہوگا،الیکشن کمیشن
جولائی 31, 2026
وزیر اعظم پاکستان نے سی ایم گلگت بلتستان کی سفارشات کا جائزہ لینے کے لئے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
جولائی 24, 2026



