چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سیکٹر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اجلاس،90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، بریفنگ

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پیر کو سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں سیکٹر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سیکٹر C-14 میں روڈ انفراسٹرکچر کا 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ درجہ حرارت بہتر ہونے پر سڑکوں پر بلیک ٹاپ کا کام شروع ہو جائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ سیکٹر C-14 میں نکاسی آب اور سیوریج کا کام تیزی سے جاری ہے‘ اجلاس کو بتایا گیا کہ سیکٹر C-14 کے ترقیاتی کاموں میں کوئی رکاوٹ نہیں‘ اجلاس کو بتایا گیا کہ اردگرد ترقیاتی کام جاری ہیں۔ گھڑی اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ سیکٹر C-14 میں بجلی کی فراہمی کا ڈیمانڈ نوٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ

وعدے کے مطابق سیکٹر C-14 کا قبضہ حتمی قسط کی ادائیگی پر الاٹیوں کے حوالے کیا جائے۔ اجلاس میں سیکٹر C-16 میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کا بھی جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ سیکٹر C-16 کے تمام مسائل کو حل کیا جائے اور ترقیاتی کاموں کو تیز کیا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے کو سیکٹر I-12 میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سیکٹر I-12 میں روڈ انفراسٹرکچر پر بنیادی سطح کا کام مکمل ہو چکا ہے، اور سیکٹر کی سڑکوں پر ٹرپل سرفیس ٹریٹمنٹ (TST) کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ سیکٹر I-12 میں پلاٹوں کا قبضہ جلد ہی الاٹیوں کے حوالے کر دیا جائے گا۔ سیکٹر E-12 میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ سیکٹر E-12 میں ترقیاتی کام کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ پلاٹوں کا قبضہ الاٹیوں کے حوالے کیا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ ان سیکٹرز کی اراضی پر سے تمام تجاوزات کو تیزی سے ہٹایا جائے۔

جواب دیں

Back to top button