وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر کمشنر لاہور زید بن مقصود کے مرکزی امام بارگاہوں کے دورے جاری ہیں۔کمشنر لاہور کو بتایا گیا کہ مانیٹرنگ۔ریسکیو۔میڈیکل کور۔لائٹنگ۔عارضی پبلک ٹوائیلٹس۔نکاسی آب انتظامات مکمل ہیں۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ وزیراعلٰی پنجاب کی محرم انتظامات کو ہر پہلو سے یقینی بنانے کی ہدایات واضح ہیں کوئی کمی نہ رہے۔

کمشنر لاہور کو اے سی ماڈل ٹاون عبدالباسط صدیقی نے قصر بتول امام بارگاہ انتظامات پر بریفنگ دی۔کمشنر زید بن مقصود نے کہا کہ حکومتی ہدایات اور ایس اوپی ز کیمطابق تمام انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے۔






