لاہور میں بارش۔۔۔کمشنر لاہور زید بن مقصودکاواسا کے مون سون کنٹرول روم سنٹر کا دورہ

کمشنر لاہور نےجیل روڈ۔مین بلیوارڈ۔لبرٹی اور قزافی کا دورہ۔نکاسی آب آپریشن کا جائزہ لیا۔

لاہور میں آج زیادہ سے زیادہ 25ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔کمشنر لاہور زید بن مقصودنے بتایا کہ تمام علاقوں میں نکاسی آب آپریشن جاری ہے۔ٹیمیں متحرک ہیں۔کمشنر لاہور زید بن مقصود کا واسا ہیڈ آفس میں مون سون کنٹرول روم کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور نے رین مانیٹرنگ ڈیش بورڈ، لائیو انڈر پاسز کیمرہ مانیٹرنگ، ڈسپوزل اسٹیشن مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔شہر بھر میں جاری نکاسی آب آپریشن کا معائنہ کیا۔تمام ایمرجنسی پوائنٹس کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور نے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو مکمل استعداد پر چلانے کی ہدایات کیں۔کمشنر لاہور زید بن مقصود کی شہر کی تمام مرکزی شاہراہوں کو مکمل کلیئر کرنے کی بھی ہدایت کی۔کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے کہا ہے کہ شہریوں کی سہولت حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

Back to top button