ایل ڈی اے سکولز کی میٹرک امتحانات میں شاندارکامیابی پرایک خصوصی تقریب کا انعقادایل ڈی اے سکول گرلز کیمپس علامہ اقبال ٹاﺅن میں کیاگیا۔تقریب میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے ایل ڈی اے سکولز کے بچوں کو شیلڈز، میڈلز اور سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی اے ڈی جی( ہیڈکوارٹرز)ایل ڈی اے اسامہ مجید چیمہ تھے۔تقریب میں ڈائریکٹر ایجوکیشن اسداللہ چیمہ اور ایل ڈی اے کے 6سکولز کے پرنسپلز اوربچوں نے شرکت کی۔اے ڈی جی ہیڈکوارٹرزاسامہ مجید چیمہ نےایل ڈی اے سکولز کے ٹاپ تھری سٹوڈنٹس کومیڈلز اورٹاپ ٹین سٹوڈنٹس کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیے۔ایل ڈی اے سکولز جوہرٹاﺅن،اقبال ٹاﺅن،سبزہ زاراور گلشن راوی کے طلبہ وطالبات وحید،رائحہ جبار،حمنہ خان،حفصہ یوسف،ہادیہ رشید،عائشہ بشری،مبین احمد،شاہ میر علی،محمد طلحہ،محمد حسان،عبدالوہاب صدیقی،محمد علی اپل،محمد ہمدان،محمد احمد حسان،حمزہ آفتاب،ماہم محمود، ہادیہ عمران اور میرب آصف نے میٹرک امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔تقریب میں ایل ڈی اے سکولز کے بچوں نے نعتیں پڑھیں،تقریریں کیں اورٹیبلو پیش کیے۔اس موقع پربہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سکول پرنسپلزظل ہمااور شکیل علوی کو شیلڈز اورتعریفی سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔
Read Next
9 گھنٹے ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے زیر صدارت اجلاس،پائن سیکٹر ایل ڈی اے سٹی اور لاہور ٹیک پارک فیروز پور روڈلانچ کرنے کا فیصلہ
1 دن ago
ایل ڈی اے نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور لینڈ سب ڈویژنز پر سرکاری پردہ ڈال دیا،ماسٹر پلان سے مستفید ہونے کیلئے طاقتور ڈویلپرز متحرک
1 ہفتہ ago
*لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ماسٹرپلان لاہور ڈویژن 2050کی عوامی شنوائی برائے ماحولیات کاانعقاد*
1 ہفتہ ago
ایل ڈی اے نے 23 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،نئے تعینات 16 افسران کی بھی تقرریاں
1 ہفتہ ago






