میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے 22 اگست تک شدید بارشوں اور شہری سیلاب کے خدشے کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کے ایم سی ملازمین کی تمام چھٹیاں اگلے احکامات تک منسوخ کردی ہیں، یہ فیصلہ صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں کے ایم سی اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے افسران شریک تھے، میئر کراچی نے میونسپل سروسز کے عملے کو ہدایت کی کہ تمام برساتی نالوں کی فوری صفائی کو یقینی بنایا جائے اور متوقع بارشوں کے دوران عملہ اور مشینری ہمہ وقت موجود رہیں، انہوں نے زور دیا کہ کے ایم سی کے زیر انتظام 46 نالوں سمیت ٹاؤنز میں تمام اہم نالوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ پانی جمع ہونے سے اربن فلڈنگ کو روکا جاسکے، میئر کراچی نے کہاکہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جائے گی، میں خود بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کروں گا اور اگر کسی قسم کی غفلت پائی گئی تو ذمہ دار افسران کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی، انہوں نے شہریوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مون سون سیزن کے دوران تمام محکمے ہر وقت ہائی الرٹ رہیں گے۔
Read Next
1 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا باغِ جناح فریئر ہال میں چھٹے سالانہ میری گولڈ فلاور شو کا افتتاح
1 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کے ایم سی افسران کے خلاف کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے الزامات پر انکوائری کا حکم
2 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عزیز آباد میں لال قلعہ پارک سمیت پانچ پارکس کا افتتاح کردیا۔
3 دن ago
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور چینی کمپنی کے درمیان تکنیکی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
4 دن ago






