صفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے شہر میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے دوران بھی ایل ڈبلیو ایم سی نے نکاسی آب کی روانی میں خلل بننے والے ویسٹ کی کلیئرنس کے لیے صفائی آپریشن جاری رکھا۔سی ای او بابر صاحب دین نے شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے خود شاہراؤں کی کلیئرنس کا جائزہ لیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایت پر نکاسی آب کویقینی بنانے کیلئے شاہراؤں سے شاپنگ بیگزاور ریپرز ہٹانے کے لیے صفائی عملہ تعینات رہا جبکہ6000 سے زائد ویسٹ کنٹینرز معمول کے مطابق کلیئر کیے گئے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا دوران بارش جاری آپریشن کے بارے میں کہنا ہے کہ تیز اور مسلسل ہونے والی بارش میں بھی صفائی آپریشن کے ساتھ ساتھ نکاسی آب یقینی بنانے کا عمل جاری رہا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے چونگی امر سدھو، بنک سٹاپ، شنگھائی روڈ، نشتر کالونی، فیروزپور روڈ پر شاہراہوں کی کلیئرنس جبکہ شادمان مارکیٹ، قرطبہ چوک،ایوان تجارت، بیڈن روڈ بازار، ٹیمپل روڈ پر صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔لکشمی چوک،مال روڈ، جیل روڈ، الحمرا، گورنر ہاؤس اور ملحقہ سڑکوں پر بھی صفائی ستھرائی یقینی بنائی گئی۔ سرکلر روڈ، فورٹ روڈ، اعظم کلاتھ مارکیٹ، آزادی چوک پر صفائی ٹیمیں متحرک رہیں۔مزید برآں تمام ٹاؤن مینجرز کو بھی فیلڈ میں ورکرز کی 100 فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہ دوران بارش شاہراؤں میں بکھرا کوڑا کرکٹ نکاسی آب میں خلل کا سبب بنتا ہے،کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے اور تجاویز کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیاکا استعمال کریں۔
Read Next
8 گھنٹے ago
قبائلی اضلاع نے بھی ایسا بدترین کرفیو نہیں دیکھا، جیسا آج مریم صفدر کی جعلی حکومت میں لاہور میں لگایا گیا،محمد سہیل آفریدی
9 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سمن آباد زون میں آپریشن،7 سیل،دو جزوی مسمار
1 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا راوی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 سربمہر
2 دن ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی ہدایت پر عزیز بھٹی ٹاؤن تاج باغ میں ریلوے ٹریک کے اطراف پڑے ملبے اور کوڑے کو کلئیر کرنے کے لیے 24 گھنٹےکا الٹی میٹم
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا تحصیل کینٹ،صدر،واہگہ اور شالیمار میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا گلبرگ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن دو مسمار،تین سربمہر
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا بیدیاں روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن،تین ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن تین مسمار، 3 سربمہر
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا اوور چارجنگ پر پارکنگ اسٹینڈز مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن،درجنوں سیل،بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور مقدمات درج
6 دن ago

