**سیکریٹری محکمہ سیاحت کی سربراہی میں شندور پولو فیسٹیول کے انعقاد اور تیاریوں کے حوالے سے اجلاس**

شندور پولو فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سیکریٹری محکمہ سیاحت ضمیر عباس کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں فیسٹیول کی تیاریوں اور انتظامات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں گلگت بلتستان کی ٹیموں کی سیلیکشن، مہمانوں کے لیے نشستوں اور پاسز کے اجراء، شندور میں کیمپس کی تیاری، خیموں کی تنصیب، واش رومز کی دستیابی، طبی اور سیکیورٹی سہولیات کی فراہمی جیسے اہم امور زیر بحث آئے۔ اس کے علاوہ سڑکوں کو قابل رسائی بنانے کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے مشاورت، میڈیا اور شائقین کے لیے بلا تعطل انٹرنیٹ اور بجلی کی فراہمی کے انتظامات پر بھی توجہ دی گئی۔اجلاس میں متعلقہ محکموں بشمول محکمہ داخلہ، محکمہ صحت، محکمہ لوکل گورنمنٹ و رورل ڈیولپمنٹ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، گلگت بلتستان پولو بورڈ، گلگت بلتستان پولو ایسوسی ایشن، انچارج این ایل آئی پولو ، انچارج جی بی سکاؤٹس پولو ٹیم ، گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ اور ضلعی انتظامیہ غذر کے ذمہ داران نے شرکت کی۔سیکریٹری محکمہ سیاحت نے کہا کہ شندور پولو فیسٹیول نہ صرف گلگت بلتستان کی ثقافت اور روایات کی عکاسی کرتا ہے بلکہ یہ سیاحت کے فروغ اور مقامی معیشت کے لیے بھی ایک اہم موقع ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے شعبوں میں مکمل تعاون اور بروقت اقدامات یقینی بنائیں تاکہ فیسٹیول کا انعقاد شاندار اور کامیاب ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ شندور پولو فیسٹیول گلگت بلتستان کی ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرتا ہے اور اس سال بھی ہزاروں شائقین اور مہمانوں کی آمد کی توقع ہے ۔

جواب دیں

Back to top button