پشاور(بلدیات ٹائمز) پنجاب کے ملازمین کی لیو انکیشمنٹ بحال کی جائے۔ بلدیاتی ملازمین کا سن کوٹہ بحال کر کے ملازمین کے بچوں کو باعزت روزگار فراھم کیا جائے۔ پاکستان بھر کے بلدیاتی ملازمین کو ٹریژری کے ذریعہ اکاونٹ فور کے ذریعہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے خاطر خواہ گرانٹ فراھم کی جائے۔ آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین شوکت کیانی ، صدر رمضان دانش ، سینئر نائب صدر مشتاق کوریجو اور جنرل سیکریٹری عبدالہادی مارکھانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں سے پرزور مطالبہ کیا ھے کہ پاکستان بھر کے بلدیاتی ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی بذریعہ ٹریژری اکاونٹ فور سے کی جائے۔پنجاب کے ملازمین لیو انکیشمنٹ بحال کی جائے اور بلدیاتی ملازمین کا سن کوٹہ بحال کرکے ملازمین کے بچوں کو باعزت روزگار کی فراھمی یقینی بنائی جائے۔ بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کے بقایاجات کی ادائیگیوں کےلئے صوبائی حکومتیں اپنے بجٹس سے خاطر خواہ گرانٹس کی فراھمی یقینی بنا کر بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی مشکلات میں کمی لانے کےلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔
Read Next
17 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کے صوبائی افسران کے ترقی کیلئے دو سلیکشن بورڈ قائم
2 دن ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
2 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
3 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
3 دن ago






