گلگت بلتستان میں میٹرک کے نتائج کا اعلان، ضلع وار درجہ بندی بھی جاری، صوبے بھر میں مجموعی کامیابی کی شرح 92 فیصد

گلگت بلتستان میں میٹرک (ایس ایس سی پارٹ 2) کے سال 2025 کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں ضلع وار درجہ بندی بھی جاری کر دی گئی ہے۔ اس سال صوبے بھر میں مجموعی کامیابی کی شرح 92 فیصد رہی، جو کہ ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔تعلیمی میدان میں اس شاندار کامیابی کا کریڈٹ ڈائریکٹر جنرل اسکولز فیض اللہ خان لون کو دیا جا رہا ہے، جن کی بصیرت افروز قیادت، نتیجہ خیز تعلیمی اصلاحات اور بہترین حکمتِ عملی نے صوبائی تعلیمی نظام کو ایک نئی جہت دی ہے۔ ان کی سرپرستی میں اسکولوں میں تعلیمی ماحول کو بہتر بنایا گیا، اساتذہ کی تربیت پر خصوصی توجہ دی گئی اور طلبہ کی رہنمائی کے مؤثر اقدامات کیے گئے، جس کے ثمرات آج ان غیر معمولی نتائج کی صورت میں سامنے آئے ہیں۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل اسکولز فیض اللہ خان لون نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ تاریخی کامیابی پوری ٹیم کی محنت، اساتذہ کی لگن، اور طلبہ کی انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ ہم نے تعلیمی اصلاحات، شفافیت اور کارکردگی پر بھرپور توجہ دی۔ ہمارا عزم ہے کہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔ مستقبل میں بھی تعلیم کو اولین ترجیح بنائے رکھیں گے۔

معاشرے کے مختلف حلقوں، تعلیمی ماہرین، اساتذہ، والدین اور طلبہ نے بھی اس کامیابی کو سراہا ہے اور ڈی جی اسکولز فیض اللہ خان لون کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان کی بے لوث خدمات اور ویژنری قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ جب خلوص نیت کے ساتھ تعلیمی ترقی کو مقصد بنا لیا جائے، تو کامیابیاں خود بخود راستہ بنا لیتی ہیں۔

دوسری جانب والدین نے بھی اپنے مختلف تاثرات میں بتایا کہ ہم اُمید کرتے ہیں کہ فیض اللہ خان لون مستقبل میں بھی تعلیم کے فروغ، پالیسی ریفارمز، اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اقدامات کے ذریعے ہماری نئی نسل کو روشن مستقبل فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

Back to top button