بلدیہ عظمٰی لاہور نے پارکنگ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور سید موسٰی رضا کی سربراہی، چیف آفیسر شاہد عباس کاٹھیا،ایم او ریگولیشنز ایم سی ایل کاشف جلیل خان کی نگرانی میں ڈپٹی ڈائریکٹر شہری سہولیات مدثر اسلم نے گلبرگ میں مین بلیوارڈ کے ایریا میں غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز اور پارکنگ فیس میں اوورچارجنگ کرنے پر 9 افراد کے خلاف کارروائی کر کے گرفتار کر لیا

جن کے خلاف مقدمہ درج کروا کے حوالہ پولیس کر دیا گیا ہے۔






