کمشنر لاہور زید بن مقصود کا برکی روڈ اور ایل ڈی اے فیروزپور روڈ پر عارضی مویشی منڈیوں کا دورہ

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے عید قربان عارضی مویشی منڈیوں کے اچانک دورے کئے۔ کمشنر لاہور نے منڈیوں میں پہنچ کر اے سی ز کو بلایا۔ حکومتی ہدایات کے مطابق انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے برکی روڈ پیراگون مویشی منڈی اور ایل ڈی اے سٹی مویشی منڈی کا دورہ کیا۔

کمشنر لاہور نے منڈیوں میں قائم ایل ڈبلیو ایم سی، لائیوسٹاک، میڈیکل، ریسکیو اور شکایات کیمپس کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے منڈیوں میں روشنی، جنریٹرز اور جانوروں کیلئے پانی کے انتظامات کا خصوصی طور پر جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ جانوروں کے پانی کیلئے حوض تعداد کے مطابق اور مکمل طور پر فعال ہونے چاہئیں۔ کمشنر لاہور کو اے سی کینٹ اور اے سی ماڈل ٹاون نے بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے منڈیوں میں تعینات مختلف محکموں کے سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ اگلے دو تین دن مویشی منڈیوں میں رش بہت بڑھے گا۔ اس کے مطابق انتظامات کو یقینی رکھا جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام عارضی مویشی منڈیوں میں زیڈ او آرز فوکل پرسن ہیں۔ انتظامات ایس اوپیز کے مطابق سو فیصد ہونے چاہئیں۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ لائیوسٹاک متحرک رہے۔ کوئی جانور بغیر سپرے منڈی میں داخل نہ ہو۔

جواب دیں

Back to top button