کمشنر لاہور زید بن مقصود کا ای رجسٹری سنٹرکشمیر روڈ اولڈ ایل ڈی اے پلازہ کا دورہ

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ای رجسٹری سنٹرکشمیر روڈ اولڈ ایل ڈی اے پلازہ کا دورہ کیا۔ ڈی جی پی ایل آر اے ہمراہ تھے۔ کمشنر لاہور نے ای رجسٹری میں موجود شہریوں کیلئے قائم پورے میکانزم کا جائزہ لیا۔

کمشنر لاہورزید بن مقصود نے ای رجسٹری میں شہریوں کی راہنمائی، دستیاب سہولیات اور کاونٹرز کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ ای رجسٹری سنٹر سے آن لائن رجسٹری کی سہولیات بلا تعطل جاری ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ خدمات فراہمی کی ڈیجیٹائزیشن سے شہریوں کو ریلیف مل رہا ہے۔ مزید سروسز کو ای رجسٹری کا حصہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن خدمات کی فراہمی سے شہریوں کے وقت، اخراجات میں کمی اور بےجا رکاوٹوں کا خاتمہ ہوا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ حکومتی ہدایات ہیں کہ زیادہ سے زیادہ سروسز فراہمی کو آن لائن کیا جائے۔ کمشنر لاہور نے موجودہ ای رجسٹری سنٹر میں مجوزہ توسیع اور مزید خدمات فراہمی کیلئے جگہ کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور کے دورے کے موقع پر ای ڈی سی فنانس، اے سی سٹی اور تمام سب رجسٹرار موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button