ملاقات میں عیدالاضحٰی اور ممکنہ مون سون بارشوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کے ایم سے کے تحت سولڈ ویسٹ اور ٹائونز کے مابین عیدالاضحٰی کے دوران آلائشوں کو اٹھانے اور انہیں ٹھکانے لگانے کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔ ڈپٹی مئیر سلمان مراد
ممکنہ مون سون بارشوں سے قبل کراچی کے تمام بڑے نالوں کی صفائی کا کام 20 جون سے شروع کردیا جائے گا۔ سلمان مراد
ہماری بھرپور کوشش ہونا چاہیے کہ اس سال عیدالاضحٰی کے موقع پر آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور انہیں ٹھکانے لگانے کے کام میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ سعید غنی
کراچی کے عوام نے پیپلزپارٹی کو مینڈیٹ دیا ہے، اس لئے کراچی ہے عوام کی خدمت ہم پر لازم ہے۔ سعید غنی
سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو ہدایات دی ہیں کہ وہ تمام ٹائونز کے ساتھ مل کر عیدالاضحٰی کے حوالے سے پلان کو مرتب کرے۔ سعید غنی
ممکنہ مون سون بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے ہوں گے۔ سعید غنی
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے ڈپٹی مئیر سلمان مراد کو ہدایات دی کہ وہ خود تمام انتظامات کا جائزہ لیں اور جہاں لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے کوئی مدد درکار ہو اس کی نشاندہی کریں۔






