*وزیر اعلی پنجاب کا ویژن،میرٹ پر تعیناتی ہی سروس ڈیلیوری کی ضمانت*محکمہ ہاوسنگ میں اہم عہدوں پر افسران کی تعیناتی کے لیے اعلٰی سطحی سرچ کمیٹی قائم کر دی۔وزیر ہاؤسنگ بلال یسین کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔سرچ کمیٹی میں اسپیشل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹریز اور متعلقہ اداروں کے سربراہان شامل ہیں۔
محکمہ ہاوسنگ سرچ کمیٹی اعلیٰ عہدوں پر تقرری کے لیے موزوں امیدواروں کی تلاش کرے گی۔سرچ کمیٹی ڈی جی، ایم ڈی اور چیف انجینئرز کی تعیناتی کی سفارشات بھجوائے گی۔سرچ کمیٹی پرفارمنس اور میرٹ کی بنیاد پر افسران کا چناؤ کرے گی۔افسران کی سینیارٹی اور کیڈر کو مدنظر رکھتے ہوئے سفارشات دی جائیں گی۔کمیٹی ہر چھ ماہ بعد افسران کی کارکردگی کا جائزہ بھی لے گی۔
تمام واٹر اینڈ سینیٹیشن اتھارٹیز، واسا، پارکس اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل نے کہا ہے کہ میرٹ پر تعیناتی بہترین سروس ڈیلیوری کی بنیاد ہے۔کمیٹی کا مقصد وزیر اعلی پنجاب کے میرٹ اور شفافیت کے ویژن پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔میرٹ پر تعیناتیوں کے ساتھ اندرونی احتساب کو بھی موثر بنائیں گے۔
اندرونی احتساب کے لیے محکمانہ بورڈ بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے لیے شکایات ازالہ کمیٹی بھی فعال کر دی ہے۔






