وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت پنجاب سٹیز پروگرام کے ایک جائزہ اجلاس کے دوران 18 اضلاع کے 40 شہروں میں ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ سپیشل سیکرٹری آسیہ گل، ایڈیشنل سیکرٹری احمر کیفی اور متعلقہ افسروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلی کے پنجاب سٹیز پروگرام کے پہلے مرحلے میں ڈی جی خان، لیہ، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، کامونکی، علی پور چٹھہ، نارووال، وزیرآباد، ڈسکہ، سیالکوٹ، پسرور، شکرگڑھ، سمبڑیال، گجرات اور لالہ موسی شہر شامل ہیں۔ اسی طرح اجلاس میں کھاریاں، جلالپور جٹاں، پنڈی بھٹیاں، حافظ آباد، پھالیہ، پھولنگر، پتوکی، کوٹ رادھا کشن، کھڈیاں، ننکانہ صاحب، سانگلہ ہل، فیروزوالہ، مریدکے کی سکیموں پر غور کیا گیا۔ کوٹ عبدالمالک، اٹک، حضرو، جہلم، بھکر، خوشاب، جوہر آباد، میانوالی، سرگودھا، ساہیوال (سرگودھا) اور بھیرہ شہر میں بھی سٹیز پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیر بلدیات نے ہر شہر کے لئے تیار پی سی ون کا جائزہ لے کر ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف ہر شہر میں مسائل کا اینڈ ٹو اینڈ سولوشن چاہتی ہیں۔ اس میگا پراجیکٹ کے تحت ہر شہر میں سیوریج، ڈرین، سٹریٹ لائٹس، سڑکوں، پارکس اور گلیوں کو پختہ کرنے کا کام ہوگا۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ بدقسمتی سے اس وقت چھوٹے شہروں میں سیوریج سسٹم کا سرے سے ہی کوئی وجود نہیں تاہم اب پہلی بار ٹھوس پلاننگ کے تحت شہروں میں دیرپا سہولیات مہیا کریں گے۔ پہلے مرحلے میں 61 شہروں میں کام کا آغاز جلد ہو جائے گا۔ اس منصوبے میں شہروں میں اگلے 25 سال کی ضروریات کو سامنے رکھا جا رہا ہے۔ ذیشان رفیق نے ہدایت کی کہ ہر شہر میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کو ماڈل کے طور پر اپنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہر میں برساتی پانی کا بڑا ذخیرہ بنانا بھی پروگرام میں شامل ہے جس سے بارشوں کے باعث پانی کے نکاس مستقل طور پر حل ہوسکیں گے۔
Read Next
4 گھنٹے ago
محکمہ بلدیات پنجاب نے ایم او آر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی عمران علی کو او ایس ڈی بنا دیا،نوٹیفکیشن
7 گھنٹے ago
پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی نیسپاک کنسلٹنٹ مقرر کرنے کی ہدایت
23 گھنٹے ago
*محکمہ بلدیات پنجاب نے اقبال فرید کی گریڈ 20 میں مستقل ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا*
1 دن ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،ممکنہ سموگ خطرات سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت اقدامات پر غور
4 دن ago
ایل ڈبلیو ایم سی سرکل-2 میں ایندھن کی چوری کی شکایت، جبار خان اور عمر تحقیقات میں طلب
Related Articles
وزیر بلدیات کے اچانک دورے، ناقص کارکردگی پر تحصیل مینجر سُتھرا پنجاب کامونکی اور ایف ایم او برطرف،ایم ڈی وکنٹریکٹرز کو وراننگ جاری
5 دن ago
*ستھرا پنجاب،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ضلعی ایجنسیز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس*
1 ہفتہ ago
Asian Development Bank (ADB) Delegation Visits Punjab Local Government Academy (PLGA), Lahore! 🏢✨
1 ہفتہ ago


