مخدوش عمارتوں کو فوری طور پر گرانے کے لئے وسائل نہیں،عمارتیں خالی کروا کے تین ماہ کا کرایہ دے رہے ہیں،وزیر بلدیات سعید غنی

وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں مخدوش قرار دی گئی 41 عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جن عمارتوں کو خالی کرایاگیا ہے ان کے مکینوں کو 3 ماہ کا کرایہ دیا جائے گا۔ وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ فوری طور پر ان عمارتوں کو گرایا جا سکے، عمارتیں خالی کرانا مشکل عمل ہے ، مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیاری میں جس عمارت کی چھت گری وہ خطرناک عمارتوں میں شامل نہیں تھی۔

جواب دیں

Back to top button