لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر میں صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات جاری ہیں۔شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کے ساتھ ساتھ گلی محلوں، نہروں اور نالوں کو کلئیر کرنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ دن رات فیلڈ میں متحرک ہے۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پر ورکرز اور افسران تینوں شفٹوں میں شہر بھر میں مکینیکل سویپنگ، واشنگ اور کنٹینرز کلئیرنس کو یقینی بنا رہے ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت لاہور کو ویسٹ فری شہر بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی سے تعاون کریں ۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں ۔






