صوبائی دارالحکومت لاہور میں مذہبی سیاحت کی فروغ کیلئے اہم اقدام۔۔وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ داتا دربار کا دورہِ کیا، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے داتا دربار کے اطراف، ٹریفک بہاؤ ،تجاوزات کے خاتمے اور سڑکوں کی ری ماڈلنگ کا جائزہ لیا، اس موقع پر ڈی سی لاہور اور ڈی جی ایل ڈی اے نے وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کو داتا دربار اور گردونواح میں ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی،

صوبائی وزیر نے داتا دربار کی توسیع اور عالمی معیار کے مطابق تعمیر کیلئے تجاویز طلب کرلیں، وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی بندش ، تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کا خاتمہ یقینی بنایا جائے، داتا دربار کے نواحی حصوں کو بھی مزید روشن اور خوبصورت بنایا جائے گا، مزید برآں ڈی جی ایل ڈی اے کو میٹرو اسٹیشن اور ملحقہ سڑکوں کی ری ماڈلنگ پلان بنانے کی ہدایت کی،صوبائی وزیر بلال یاسین نے ضلعی انتظامیہ ، ٹریفک پولیس، محکمہ اوقاف اور ایل ڈی اے کو متفقہ تجاویز پر عملدرآمد کی ہدایات دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ داخلی راستوں کو صوفی آرٹ سے مزین اور سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے ، مذہبی سیاحت و ثقافت کے فروغ کیلئے داتا دربار سے ملحقہ زمین واگزار کرائی جائے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور کی پہچان،داتا دربار کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا، اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے، سی او ایم سی ایل، ٹریفک پولیس، ضلعی انتظامیہ ، اوقاف اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔






