ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول، تجاوزات، نو پارکنگ ایریاز پر عملدرآمد اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیوں سے متعلق اہم اجلاس

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول، تجاوزات، نو پارکنگ ایریاز پر عملدرآمد اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیوں سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر صدر سمیت تمام سب ڈویڑن کے مجسٹریٹس نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ضلعی افسران کو ہدایات جاری کیں کہ شہر میں گراں فروشی اور تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہر میں عوامی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ تمام افسران کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی دی گئی تاکہ کارروائیوں کی پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ لیا جا سکے۔اجلاس میں نو پارکنگ زونز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف جامع حکمت عملی اپنانے پر بھی زور دیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button