وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی محتسب اعلیٰ نوید کامران بلوچ سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ جمع کے دن ہونے والی ملاقات میں عوامی شکایات کے ازالے کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور وفاقی محتسب کے دفتر اور سندھ حکومت کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے نوید کامران بلوچ کو وفاقی محتسب اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور وفاقی اداروں میں خدمات کی فراہمی اور احتساب کو مزید بہتر بنانے کی ان کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وفاقی محتسب اعلیٰ نے وزیراعلیٰ سندھ کا حلف برداری کی تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور صوبائی حکومت کے تعاون کو سراہا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے نوید کامران کو ایک تجربہ کار اور قابل سابق بیوروکریٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی تقرری عوامی شکایات کے مؤثر ازالے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سندھ میں محتسب کے دفتر کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے مزید ریجنل اور سب ریجنل دفاتر قائم کیے جائیں تاکہ نچلی سطح پر عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی محتسب اعلیٰ کے ساتھ سندھ حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اعلان کیا کہ صوبائی حکومت اپنا سرکاری پورٹل محتسب کے شکایات کے نظام سے منسلک کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس انضمام سے عوامی آگاہی میں اضافہ ہوگا اور شہریوں کو شکایات درج کرانے اور ان کی نگرانی کے لیے آسان رسائی حاصل ہوگی۔سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ایک فوکل پرسن مقرر کرے گی جو وفاقی اداروں کے خلاف شکایات کے حوالے سے محتسب کے دفتر کے ساتھ رابطہ رکھے گا، تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا بروقت حل یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ وفاقی محکموں سے متعلق شہریوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر وفاقی محتسب کے پلیٹ فارم کے ذریعے حل کیا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے نوید کامران بلوچ نے بتایا کہ وفاقی محتسب کا دفتر اس وقت تقریباً 660 وفاقی وزارتوں، محکموں اور ان کے ذیلی اداروں کے خلاف شکایات کا ازالہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ 60 دن کے اندر شہریوں کو ریلیف فراہم کرتا ہے اور فوری اور بلا معاوضہ انصاف یقینی بناتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عوامی شکایات کی ایک بڑی تعداد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں، ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی)، پاسپورٹ دفاتر، نادرا اور دیگر وفاقی اداروں سے متعلق ہوتی ہے۔ محتسب اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا دفتر شہریوں کی رہنمائی اور ان کے مسائل کے حل میں بغیر کسی فیس کے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سندھ کے عوام کے لیے مؤثر خدمات کی فراہمی اور انصاف تک بہتر رسائی یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون اور رابطہ کاری کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
Read Next
59 منٹس ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میئر کاشف شورو کے ہمراہ کے ڈی ایس پی کے حیدرآباد چیپٹر کا افتتاح کردیا*
1 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت تھر کول اینڈ انرجی بورڈ کا اجلاس*
2 دن ago
*سندھ اور ازبک صوبے ناوائی کے درمیان وسیع تعاون پر اتفاق*
4 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی یونیورسٹی روڈ کے تعمیری کام میں تاخیر کی وجہ سے شہریوں سے معذرت،3 ماہ کے ہدف
6 دن ago
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ سے ورلڈ بینک سندھ پراپرٹی ٹیکس ماڈرنائزیشن اینڈ انہانسمنٹ کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات
Related Articles
انجینئرڈ سینیٹری لینڈ فل سائٹ جام چاکرو کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ
6 دن ago
کریم آباد انڈر پاس کی سافٹ لانچنگ 30 اپریل کو کی جائے گی،وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ
7 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات، کراچی جیکب آباد براستہ کوٹری لاڑکانہ روٹ کی بحالی پر اتفاق
1 ہفتہ ago



