کمشنر قلات ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی سربراہی میں محرم الحرام کے سلسلے میں فول پروف سیکورٹی انتظامات اور امن کے قیام کے لیئے خضدار میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر اعجاز احمد جعفر، ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی ڈی آئی جی قلات رینج عبدالحمید کوسہ، صدر انجمن تاجران خضدار حافظ حمید اللہ مینگل، ال پارٹی شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین اشرف علی مینگل، جنرل سیکرٹری قدیر احمدزہری ایس ایس پی خضدار، ڈائریکٹر ہیلتھ قلات ڈویژن شبیر احمد مینگل ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر رفیق احمد سا سولی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمد صالح جاموٹ،وحدت المسلمین خضدارکے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر رضا حیدر علمائے کرام اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں محرم الحرام کے دوران حساس صورتحال سے نمٹنے اور امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھنے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی۔ شرکاء نے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ کمشنر شاہزیب خان کاکڑ نے زور دیا کہ تمام متعلقہ ادارے مل کر امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں گے۔علمائے کرام، سیاسی و مذہبی رہنماوں نے امن کے قیام کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکورٹی فورسز اور انتظامیہ مل کر حساس علاقوں میں اضافی نفری تعینات کریں گی اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور گشت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی جائے گی۔حافظ حمید اللہ مینگل اور اشرف علی مینگل نے کہا کہ تاجر برادری اور شہری ایکشن کمیٹی امن کے قیام کے لیئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ چیف آفیسر محمد صالح جاموٹ نے یقین دہانی کرائی کہ میونسپل کارپوریشن صفائی، روشنی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔اجلاس میں علمائے کرام نے خصوصی طور پر زور دیا کہ تمام مکاتب فکر اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیں اور مشترکہ کاوشیں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر پیغام محبت اور بھائی چارے کو عام کیا جائے گا۔اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے عہد کیا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔ کمشنر نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے دائرہ کار میں تیاریاں مکمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔ اجلاس میں شہریوں سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ پرامن ماحول کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔
Read Next
3 ہفتے ago
محکمہ داخلہ بلوچستان نے ڈرونز، یو اے ویز، کواڈ کاپٹرز، کیم کاپٹرز اور دیگر ریموٹ کنٹرول فضائی آلات کے استعمال، قبضے اور آپریشن پر پابندی عائد کر دی
3 ہفتے ago
حکومتِ بلوچستان کا بڑا انتظامی فیصلہ: ضلع کیچ تقسیم، نیا ضلع "تمپ” قائم
3 ہفتے ago
دہشت گرد عناصر کے لیے صوبے میں کوئی جگہ نہیں ،عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
3 ہفتے ago
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 23 واں اجلاس
4 ہفتے ago
کوئٹہ ڈویژن میں رمضان المبارک کی تیاریوں، پرائس کنٹرول اور سستا بازاروں کے قیام سے متعلق اجلاس
Related Articles
گوادر میں پانی بحران بڑی حد تک قابو، جی ڈی اے کا 11 ارب روپے کا منصوبہ مکمل،ڈی جی جی ڈی اے معین الرحمٰن خان کی میڈیا بریفنگ
فروری 13, 2026
دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی تحقیقات میں غیر معمولی پیش رفت سامنے آئی ہے،وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
فروری 9, 2026




