میئر حیدرآباد کاشف علی شورو سے میئر سیکریٹریٹ سوک سینٹر میں بلدیہ اعلٰی کی کونسل کے اپوزیشن لیڈر نوریز خان کی قیادت میں ترقیاتی کاموں، واسا و دیگر مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے وفد نے کی ملاقات کی۔وفد میں شاہزیب، مشتاق آرائیں،عقیل راجپوت، انور عباس ،عابد قریشی ، مسرت اقبال ،اظر گل گدی و دیگر یوسی چیئرمین شامل تھے ۔ملاقات میں میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن، پی پی آفتاب خانزادہ، فیصل عبدالجبار اور بلدیہ کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے،
ملاقات میں اپوزیشن اراکین نے واسا سے متعلق شکایت کی اور عملے کی تبدیل کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈرینج سسٹم میں کچھ بہتری آئی ہے
تاہم مزید کام کرنے کی ضرورت ہے نیز شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اپوزیشن اراکین کے حلقوں میں بھی تعمیراتی وپیچ ورک کے کام کرائے جائیں
میئر حیدرآباد کاشف شورو نے حزب مخالف کےUC چیئرمینوں کے مسائل کو تفصیل سے سنا۔اس موقع پر میئر حیدرآباد نے اپوزیشن کے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم تمام تر امتیاز سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہوئے بلدیہ اعلٰی کے وسائل کو استعمال کررہے ہیں۔حیدرآباد شہر عرصہ سے مسائل کا شکار رہا ہے یہی وجہ ہے کہ سے اپوزیشن سمیت تقریبا تمام بلدیاتی نمائندوں کی یوسیز کو یکساں مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہم اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہے ہیں۔ اور شہر کے چھوٹے چھوٹے مسائل کے ساتھ ساتھ اس شہر کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر بھی کام کررہے ہیں ۔اپوزیشن سمیت کسی بھی رکن کے کاموں کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آپ تمام یوسی چیئرمین اپنے علاقے میں تعمیر و ترقی کے کاموں اور پیچ و رک و دیگر مسائل کو تحریر جمع کروادیں۔ تاکہ ان کاموں کو سکیموں کا حصہ بنایا جاسکے اور ضروری کاموں کو ترجیحی بنیاد پر کیا سکے ۔اپوزیشن اراکین نے میئر حیدرآباد کی جانب سے انکے مسائل سننے اور انکے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرانے پر انکا شکریہ ادا کیا






