لاہور کو لیوایبل سٹی بنانے کے لیے ایل ڈی اے کے اقدامات جاری، ڈی جی ایل ڈی اے کا ٹھوکر نیاز بیگ انٹری پوائنٹ اور اڈا پلاٹ کا دورہ،جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

صوبائی دارالحکومت کو لیوایبل سٹی بنانے کے لیے ایل ڈی اے کے اقدامات جاری ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹھوکر نیاز بیگ انٹری پوائنٹ اور اڈا پلاٹ کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹھوکر نیاز بیگ انٹری پوائنٹ، ملتان روڈ، موٹروے سائیڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنسلٹنٹ نے بریفنگ دی۔ٹھوکر انٹری پوائنٹ پر سڑک کی توسیع اور ڈرین کی مرمت و بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔سڑک کے اطراف فٹ پاتھ، گرین بیلٹس اور ڈیوائڈرذ کو بہتر کیا جا رہا ہے۔موٹر وے سے ٹھوکر انٹری اور ایگزٹ پوائنٹ کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔شہر کی اہم داخلی و خارجی راستے کی بیوٹیفکیشن بھی کی جائے گی۔ٹھوکر چیک پوسٹ کو بہتر اور سڑک پر اسفالٹ اور لین مارکنگ بھی کی جائے گی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے موٹر وے اور ملتان روڈ سے آنے و جانے والی ٹریفک روانی میں بڑی سہولت ملے گی۔شہر کے مرکزی داخلی و خارجی راستے کو خوبصورت اور کشادہ بنایا جا رہا ہے۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے اڈا پلاٹ کے اطراف پارکنگ ایریا اور لینیر پارک کے کاموں کا جائزہ لیا۔اڈا پلاٹ کے ایک طرف سڑک کشادہ اور تجاوزات ہٹا کر پارکنگ ایریا ڈویلپ کیا گیا ہے۔پارکنگ ایریا میں ٹف ٹائلز، سولر لائٹس نصب، یونیفارم سائینج کی جا رہی ہے۔لینئر پارک میں سیٹینگ ایریا، واک ویز، رین واٹر ہارویسٹنگ ویل اور بیوٹیفکیشن کا کام کیا گیا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے بقیا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button