میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ ہائیکورٹ آمد کے موقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن نے ہمیشہ جمہوریت کے تحفظ، قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات جمہوری روایات کے تسلسل کا اہم حصہ ہیں اور یہ انتخابات وکلا برادری کے جمہوری شعور اور ادارہ جاتی روایات کی عکاسی کرتے ہیں، وکلا برادری نے ہمیشہ آئین، قانون اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے جدوجہد کی ہے، جو قابلِ تحسین ہے،انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انتخابی عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہوگا اور کامیاب ہونے والے امیدوار قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،میئر کراچی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ منتخب نمائندے وکلا برادری کی توقعات پر پورا اتریں گے اور عدلیہ کی آزادی، آئینی اصولوں اور جمہوری اقدار کے استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں گے۔
Read Next
5 گھنٹے ago
گلشن حدید میں جدید عوامی پارک قائم،کراچی میں سرسبز مقامات کا فروغ ترجیحات میں شامل ہے،میئر مرتضیٰ وہاب
6 گھنٹے ago
شہر کی سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
2 دن ago
کراچی کی140 سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام آئندہ دو سے تین روز میں شروع کردیا جائے گا،مرتضیٰ وہاب کی پریس کانفرنس
4 دن ago
پاکستان کو 2027 تک پولیو فری بنانے کے لئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
5 دن ago
شہریوں کے لئے بہترین تفریحی اور کھانے پینے کی سہولت فراہم کرنے پر چنیسر ٹاؤن کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
Related Articles
سائٹ کیماڑی اربن فاریسٹ کا افتتاح،کراچی میں 25 ہزار درخت لگانے کا ہدف مقرر،میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
6 دن ago
*میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ضلع ملیر گڈاپ ٹاؤن میں صالح محمد واٹر پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کردیا۔*
1 ہفتہ ago




