پشاور(بلدیات ٹائمز) بلدیاتی اداروں کو مالی لحاظ سے مضبوط بنانے کے لئے کرونا وباء کے دوران ختم کئے گئے ٹیکسز کی بحالی ہی واحد راستہ ہے۔اس سلسلہ میں صوبہ بھر کی سٹی کونسلز اور تحصیل کونسلز کی طرف سے صوبائی حکومت کو خطوط ارسال کرنے کے لئے لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جانب سے اپیل کی جا چکی ھے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وباء کے دوران صوبائی حکومت کی طرف سے دو فیصد منتقلی جائیداد ٹیکس ، لائسنس فیس کی معافی، لوڈ ان لوڈ ٹیکس سمیت کئی دوسرے ٹیکسز معاف کر دئے گئے تھے۔ جس سے بلدیاتی ادارے بری طرح مالی لحاظ سے کمزور ھو گئے ھیں ۔ صورتحال یہ ھے کہ بلدیاتی اداروں کی اکثریت اپنے ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کرنے میں بری طرح ناکام ھو گئی ہیں۔ تمام ختم شدہ ٹیکسز کی بحالی اور دو فیصد منتقلی جائیدد ٹیکس کی مد میں وصول کردہ فنڈ جو کہ صوبائی فنڈ میں پڑا ھے کی بلدیاتی اداروں کو بلاتاخیر ادائیگی کرنا بھی ضروری ھے۔ اسی طرح گزشتہ سال منتقلی جائیداد ٹیکس کی شرح دو فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کر دی گئی جس سے بلدیاتی اداروں کے بڑے ذرائع امدن بہت کم ھو گئے ھیں۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت اور بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو کرونا وباء کے دوران ختم کئے گئے تمام ٹیکسز کو بلدیاتی اداروں کے عین مفاد میں فوری طور پر بحال کرنے اور منتقلی جائیداد ٹیکس کی مد میں صوبائی حکومت کی طرف سے سال 2020-21 کے دوران وصول کئے گئے فنڈ مالیتی تین ارب اسی کروڑ روپے کی رقم متعلقہ بلدیاتی اداروں کو ادا کرنے کی تحریری اپیل کی ھے۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ، وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا ، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ ، سٹی مئیرز اور تحصیل چئیرمینوں سے بلدیاتی اداروں کے ختم کئے گئے ٹیکسز کو فوری بحال کیا جائے اور صوبائی حکومت دو فیصد منتقلی جائیداد ٹیکس کے تین ارب اسی کروڑ روپے متعلقہ بلدیاتی اداروں کو ادا کرے۔
Read Next
13 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ویژن اور ہدایت کے تحت لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کمپلینٹ سیل کا افتتاح*
2 دن ago
پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد
4 دن ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
6 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
6 دن ago
بلدیاتی ملازمین کے مسائل،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا اور پشاور یونائیٹڈ ورکرز یونین کا مشترکہ جدوجہد کا اعادہ
Related Articles
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سابق چیئرمین اور معروف مزدور رہنما سیدہادی حسین شاہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس
7 دن ago
خیبر پختونخوا حکومت کی اون سورس ریونیو میں شاندار کارکردگی،محکموں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم
1 ہفتہ ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے بانی صدر،ممتاز مزدور رہنما سید ہادی حسین شاہ انتقال فرما گئے، "اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ”
1 ہفتہ ago


