خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان کے”پری سروس کورس ریونیو آفیسرز“نےایل ڈی اے ہیڈ آفس جوہرٹاون کامطالعاتی دورہ کیا۔24رکنی وفدمیں خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان کے تحصیلدار شامل تھے۔اے ڈی جی(یوپی)ایل ڈی اے مدثراحمدشاہ نے وفد کو خوش آمدید کہااورایل ڈی اے کے مختلف سیکشنز کی ورکنگ بارے میں آگاہ کیا۔وفد کے شرکاء کو ماسٹر پلاننگ،اربن پلاننگ،ٹاون پلاننگ سمیت دیگر سیکشنز بارے بریفنگ میں بتایاگیاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر لاہور کو "لیوایبل” شہر بنانے کے لیے سسٹین ایبل ماڈل کے تحت اقدامات کیے جارہے ہیں۔ایل ڈی ا ے سکیموں کے ریکارڈ کی سفٹنگ پر کام جاری ہے اورایل ڈی اے کو پیپر لیس ادارہ بنایاجارہاہےوفد کے شرکاء کو ایل ڈی اے کی جانب سے صوبائی دارالحکومت میں مکمل کیے گئے ترقیاتی منصوبوں،ٹاؤن پلاننگ اور ماسٹر پلان کے متعلق بریفنگ دی گئی اورریونیو جنریشن بارے اقدامات کے متعلق آگاہ کیاگیا۔بریفنگ میں بتایاگیاکہ سسٹین ایبل ماڈل ڈویلپمنٹ کے تحت گلبرگ،ٹولنٹن مارکیٹ ،جی ون مارکیٹ اورسبزہ زارمیں خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔چیف آفیسر آئی ٹی عبد الباسط نے وفدکوسفٹڈاورنان سفٹڈفائلوں کے متعلق بریفنگ میں بتایا۔افسران کے وفدکوڈیجیٹل میپنگ ،آن لائن نقشہ جات اورڈیجیٹل نوٹسزکے اجراء کے متعلق بریفنگ دی گئی۔بعدازاں افسران کے وفد نے ایل ڈی اے سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کا دورہ کیااورشرکاءکو سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کی ورکنگ اور شہریوں کی سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات بارے آگاہ کیاگیا۔اس موقع پرچیف میٹرو پولیٹن پلاننگ،چیف آئی ٹی، ڈائریکٹر سی اینڈ ائی، ڈائریکٹر فنانس سمیت دیگر افسران موجود تھے۔دورے کے اختتام پر وفد کے شرکاء کو سووینیئر پیش کیا گیا۔
Read Next
23 گھنٹے ago
ٹاؤن پلاننگ زون ٹو نے اقبال ٹاؤن میں ایل ڈی اے کا *اقبال* بلند کر دیا،بڑی تعداد میں غیرقانونی رہائشی و کمرشل تعمیرات کی نشاندہی
2 دن ago
*نیلا گنبد انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ کا مجموعی طور پر 90 فیصد کام مکمل،فنشنگ آخری مراحل میں*
5 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر9ستمبر کےپلاٹوں کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی میں کامیاب امیدواروں کو پلاٹ نمبرزالاٹ
5 دن ago
طاہر فاروق کا زیر زمین ناصر باغ پارکنگ پلازہ اور نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کا دورہ،اقرار حسین کی بریفنگ
6 دن ago
پائن سیکٹر شہریوں کے لیے سرمایہ کاری کا ایک شاندار موقع ہے،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق
Related Articles
داتا گنج بخش زون نے چوک چوبرجی میں ایل ڈی اے کے کنٹرولڈ ایریا میں پلازہ کانقشہ پاس کردیا،ایل ڈی اے نے کام بند کروا دیا،انکوائری شروع
6 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی سالگرہ پر ایل ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں کیک کاٹنے کی تقریب، صوبائی وزراء،ارکان اسمبلی کی شرکت*
7 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا لاہور ٹیکنالوجی پارک کا دورہ،مجوزہ ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ پلان کا جائزہ
7 دن ago
ایل ڈی اے نے کمرشلائزیشن فیس میں 10فیصد کمی کا فیصلہ کر لیا،سمری منظوری کیلئے صوبائی کابینہ کو ارسال
7 دن ago

