وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے گورنمنٹ گرلز ماڈل سکول گہو شالہ میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ کیا،صوبائی وزیر بلال یاسین نے سیلاب متاثرین کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے ریلیف کیمپ میں موجود افراد میں کھانا اور پانی تقسیم کیا، صوبائی وزیر نے کیمپ میں موجود بچوں میں سکول یونیفارم بھی تقسیم کیے اور والدین سے درپیش مسائل بارے استفسار کیا، اس موقع پرضلعی انتظامیہ اور اسکول ٹیچرز نے وزیر ہاؤسنگ کو دی جانیوالی سہولیات بارے آگاہ گیا، صوبائی وزیر بلال یاسین نے بچوں سمیت تمام افراد کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات اور کھانے کی فراہمی بارے ہدایات دیں، ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کیمپ میں موجود بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ہر ممکن وسائل کی دستیابی یقینی بنائی جارہی ہے، بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ دریائے راوی نے جو سیلابی منظر دکھائے ہیں ہم نے اس سے پہلے نہیں دیکھے، اللہ کا شکر ہے کہ پانی کا ریلہ گزرچکا، جلد حالات نارمل ہوں گے۔
Read Next
2 گھنٹے ago
*لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پراجیکٹ کی ٹیکنیکل ٹینڈرز اوپننگ*
3 گھنٹے ago
ایم ڈی واساگوجرانوالہ اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اے ڈی سی جنرل شبیر حسین کو اضافی چارج
3 گھنٹے ago
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ”ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ریلوکیشن کمیٹی” کا اجلاس
7 گھنٹے ago
پی ایچ اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مشن، تمام مانیٹرنگ ڈیجیٹل اور خودکار نظام کے تحت کی جائے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل
1 دن ago






