*چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ملاقات*

ملاقات میں کراچی کے مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ شہر میں پانی کی فراہمی، نکاسی آب کے نظام کی بہتری، اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔صوبائی حکومت پانی اور انفراسٹرکچر منصوبوں میں کے ایم سی کی بھرپور مدد کر رہی ہے، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ملاقات میں سیکریٹری بلدیات اور میونسپل کمشنر کے ایم سی بھی شریک تھے۔

جواب دیں

Back to top button