پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں کفایت شعاری کے سخت اقدامات نافذ کردیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے مارکیٹیں رات 8 بجے، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز 10 بجے بند کرنے کے احکامات پر عملدرآمد کی ہدایت کردی۔موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر، وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر میں بچت اور کفایت شعاری کے نئے اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت کہ تمام مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے جبکہ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز رات 10 بجے بند ہوجائیں گے۔ سرکاری محکموں کیلئے بھی سخت پالیسی اپناتے ہوئے سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 50 فیصد کٹوتی، نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی اور سرکاری عشائیوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
Read Next
23 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ڈیزائن کی منظوری دے دی*
2 دن ago
*حکومت پنجاب نے2027 پتنگ بازی کیلئے نئے قواعدو ضوابط کا اعلان کر دیا*
2 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے رحمت کارڈ پروگرام کا ڈیجیٹل افتتاح کر دیا*
2 دن ago
پنجاب تقرروتبادلے،نادیہ شفیق ممبر پی اینڈ ڈی بورڈ،عبدالجبار ایڈیشنل کمشنر ریونیو لاہور تعینات
3 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کچہ ایریا میں 23ارب روپے کے تاریخی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا اعلان*
Related Articles
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اکیڈمی ایوارڈ (آسکر)یافتہ پاکستانی نژاد فلمساز،جرنلسٹ شرمین عبید چنائے کی ملاقات
4 دن ago
لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس،فیز ٹو میں 8780 میں سے 6332 گلیاں، سڑکیں مکمل،بریفنگ
4 دن ago




