اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے کشمیر امور، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے نگراں وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد خان نے ملاقات کی، جس میں گلگت بلتستان کی امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت ملک کے تمام علاقوں بالخصوص گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار ترقی کے لیے امن و امان کا قیام ناگزیر ہے، جبکہ سیاحت کے فروغ کے لیے بھی پرامن ماحول بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔اس موقع پر نگراں وزیرِ اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد خان نے گلگت بلتستان میں امن و امان کے قیام کے لیے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے کردار کو سراہتے ہوئے وفاقی حکومت کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی معاونت سے خطے میں ترقیاتی عمل کو مزید تقویت ملے گی۔ملاقات میں وفاقی سیکریٹری برائے کشمیر امور، گلگت بلتستان و سیفران ظفر حسن اور ایڈیشنل سیکریٹری کامران الرحمٰن بھی موجود تھے،
Read Next
2 دن ago
وزیر اعلٰی گلگت بلتستان نے آوارہ کتوں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
2 دن ago
براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 3 غیر ملکی کوہ پیما جاں بحق،کئی لاپتا،پاک فوج اور مقامی کوہ پیماؤں کا ریسکیو آپریشن جاری
2 دن ago
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے محکمہ صحت کے “ریگولرائزیشن آف سروسز آف نرسز ایکٹ 2025ء” کی منظوری دے دی
5 دن ago
جگلوٹ سکردو روڈ کی بحالی اور بیلی پل کی تنصیب،متعلقہ اداروں کو خراج تحسین
6 دن ago
*حکومتِ گلگت بلتستان اور یونیورسٹی آف لاہور کے درمیان تعلیم کی بہتری کے لیے معاہدہ طے پا گیا*
Related Articles
تورمک کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے:وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان
1 ہفتہ ago
گلگت بلتستان، بلدیاتی انتخابات 2026ء کیلئے ووٹر رجسٹریشن، منتقلی اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں مزید توسیع
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت انٹرنیٹ رابطہ کاری (کنیکٹیویٹی) کے مسائل اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق اہم اجلاس
1 ہفتہ ago



