کلین مشن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ڈی سی لاہور ازخود فیلڈ میں متحرک ہے. ڈی سی لاہور نے تحصیل راوی ٹاؤن میں صفائی، تجاوزات، ماڈل ریڑھیاں، مین ہول کور، جھگیوں و مویشیوں کے انخلاء کا تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پر ہدایات کیں.

چیف آفیسر ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر راوی طارق شبیر و دیگر ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے.؛انہوں نے کہا کہ پھولوں والا چوک، نین سکھ، جی ٹی روڈ شاہدرہ و اطراف کے دورے کیے. انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی و واسا حکام کو شہر میں ہونے والی بارش کے پیش نظر متحرک رہنے کی ہدایات کیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ کہیں بھی کسی بھی مقام پر بارشی پانی کھڑا نہ ہو اور واسا فی الفور کلئیر کرے اور ایل ڈبلیو ایم سی سڑک کنارے، فٹ پاتھ، گرین بیلٹس، گلی و محلوں کے اندر صفائی کو بہتر بنائیں. انہوں نے جی ٹی روڈ شاہدرہ سروس لین پر ماڈل ریڑھیوں کا معائنہ کیا اور اور منظم انداز میں لگانے کی ہدایت کی. اسسٹنٹ کمشنر طارق شبیر نے ہدایات کیں کہ ماڈل کارٹس میں ٹف ٹائلز لگوائی جائیں تاکہ صفائی برقرار رہے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ تحصیل راوی ٹاؤن میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے میگا آپریشنز کئے جائیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لئے تجاوزات ختم کروائی جائیں، ڈی سی لاہور نے کہا کہ جھگیوں و مویشیوں کے انخلاء کے لئے کارروائیاں جاری رکھی جائیں. انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں جھگیاں و مویشی نظر آتے ہیں فی الفور ایکشن لیتے ہوئے متبادل جگہ منتقل کئے جائیں، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کلین مشن کے لیے پوری طرح سے متحرک ہیں.






