کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی شہریوں سے شدید بارشوں کی وجہ سے غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کراچی کے شہریوں سے شدید بارشوں کی وجہ سے غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بارشوں کے نقصانات سے بچنے اور پانی کی نکاسی کے لیے انتظامیہ کام کر رہی ہے، شہری احتیاط برتیں، بجلی کے پولز اور تاروں سے دور رہیں۔ سید حسن نقوی کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی کنٹرول روم کو متحرک کر دیا گیا ہے شہری کسی بھی مدد اور رہنماؤں کے لئے کمشنر کراچی کنٹرول روم نمبر 02199205634 اور 02199203443 پر رابط کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button