وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور کو تجاوزات سے پاک شہر بنانے کی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیرِ قیادت ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے موضع ہربنس پورہ میں ایک کنال 8.5 مرلہ سرکاری اراضی واگزار کرائی جس کی مالیت تقریباً 25.5 ملین روپے ہے۔ کارروائی کے دوران چار غیر قانونی تعمیرات منہدم اور تین املاک سربمہر کی گئیں۔ آصف ٹاؤن، مہرتاب پارک اور ڈیرا حسن میں 18.5 مرلہ اراضی پر تجاوزات ختم کی گئیں۔ اسی طرح شاہدرہ موڑ سے بیگم کوٹ تک ماڈل کارٹس کی مناسب ترتیب کی ہدایت جاری کی گئی جبکہ ملتان روڈ پر بلدیہ عظمیٰ کی ٹیموں نے فٹ پاتھ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، بلدیہ عظمیٰ اور پیرا کی مشترکہ کوششوں سے شاہدرہ موڑ پر ریڑھی بازار کا نظام بہتر بنایا گیا ہے۔ پی ایچ اے کو گرین بیلٹ کے ساتھ پودوں کی کٹائی کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں میں تجاوزات کے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کر کے فوری کارروائیاں تیز کریں۔ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی ہر تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے اور غیر مجاز ریڑھیاں فوری ضبط کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ واگزار کرائی گئی اراضی پر دوبارہ قبضہ ہونے سے بچاؤ کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شہر کو تجاوزات سے پاک، صاف ستھرا اور خوبصورت بنانا ضلعی انتظامیہ کا عزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل ہو رہا ہے اور ان آپریشنز سے شہریوں کے لیے گلیوں اور سڑکوں کی کشادگی ممکن بن رہی ہے شہری اپنی شکایات اور تجاویز کے لیے کنٹرول روم نمبر 03070002345 یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
Read Next
1 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون اور عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن،7 بڑی کمرشل تعمیرات مسمار
2 دن ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور نے اگست میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشنز کا شیڈول جاری کر دیا*
2 دن ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور کا مالی سال 2026-27 کیلئے 25 ارب 58 کروڑ 25 لاکھ روپے کا ٹیکس فری بجٹ منظور*
2 دن ago
شہر یار عارف خان سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تعینات،چارج سنبھالتے ہی فیلڈ میں متحرک
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف بڑا آپریشن،50 سیل کر دیئے گئے
Related Articles
ہربنس پورہ واقعے میں 11 افراد جاں بحق، اے سی شالیمار کو ہربنس پورہ حادثے کی تفصیلی انکوائری رپورٹ کی ہدایت
3 دن ago
ایم سی ایل شعبہ ریگولیشن کا نولکھا بازار میں کامیاب گرینڈ آپریشن کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار،7 دکانیں اسٹیٹ برانچ کے سپرد
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو مسمار،چھ سربمہر
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،6 جزوی مسمار، دو سربمہر
5 دن ago

