وزیر ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجیئنرنگ ڈیپارٹمنٹ بلال یاسین نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی فنڈنگ سے واسا راولپنڈی کے زیر نگرانی جاری چہان ڈیم واٹر سپلائی میگا پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ ایم ڈی واسا راولپنڈی محمد سلیم اشرف بھی ان کے ہمراہ تھے
وزیر ہاؤسنگ نے اس موقع پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور ڈیم کی تعمیر کا الگ الگ جائزہ لیا،
اس موقع پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کرنے والی چائنیز فرم نے وزیر برائے ہاؤسنگ کو منصوبے کے بارے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا ہے انٹیک چیمبر اور ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر پر کام جاری ہے ۔ایک ماہ کی قلیل مدت میں منصوبے کا دو فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔جبکہ میں سائٹ آفسز اور موبلائزیشن اس کے علاوہ ہے۔ جس پر وزیر برائے ئاوسنگ نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف نے کہا ہے ڈریمز پروگرام کے تحت کے واٹر سپلائی کے میگا پراجیکٹس پر کام شروع ہو گیا ہے جن میں چہان ڈیم سے یومیہ ایک کروڑ بیس لاکھ گیلن پانی کی فراہمی کے منصوبے پر کام تیزی سے کام جاری ہے۔ اس منصوبے پر 6.30 بلین روپے لاگت آئے گی اور تین سال میں مکمل کر لیا جائے گا ۔جبکہ چہان ڈیم کے ساتھ ساتھ راول ڈیم سے بھی اضافی پچاس لاکھ گیلن یومیہ پانی کی فراہمی کے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے شہر میں پانی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین نے واسا راولپنڈی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ چہان ڈیم منصوبے پر بروقت کام شروع ہونا خوش آئند ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل پر تین لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہو گی۔ صاف پینے کے پانی کے منصوبے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی اولین ترجیح ہیں۔ اس منصوبے سے راولپنڈی شہر کے پس ماندہ علاقوں کو صاف پینے کے پانی کی سہولت میسر ہو گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ منصوبے کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور مختص وقت سے پہلے مکمل کیا جائے تاکہ اس کے ثمرات سے عوام جلد از جلد مستفید ہو سکیں۔اس موقع پر انہوں نے منصوبے کی مختلف سائٹس کا بھی دورہ کیا۔






