نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے لاہور اسلام آباد موٹر وے (M2) کے ٹول ٹیکس کے نئے نرخوں کا اعلان کر دیا ہے جو 26 اگست 2025 سے 25 اگست 2026 تک لاگو ہوں گے۔پیر کو جاری کردہ نوٹیفکیشن اور شائع شدہ اشتہار کے مطابق ٹول کی شرحوں میں سالانہ 10% اضافہ موٹروے آپریشنز اینڈ ری ہیبلیٹیشن انجینئرنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ 23 اپریل 2014 کو فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے ذیلی ادارے کے ساتھ طے پانے والے رعایتی معاہدے کے مطابق ہے۔ جس کی بنیاد پر دوسرے آپریشنل سال سے شروع ہونے والی یہ سالانہ ایڈجسٹمنٹ لازمی ہے۔نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق، کاروں، جیپوں، اور ٹیکسیوں (کلاس 1) سے 1330 روپے وصول کیے جائیں گے یہ رقم 3.72 روپے فی کلومیٹر کے حساب سے وصول کی جائے گی۔ ویگنیں (کلاس 2) اب 2,240 روپے (6.24 روپے فی کلومیٹر) ادا کریں گی، جب کہ بسوں کا ٹول 3,130 روپے (8.73 روپے فی کلومیٹر) مقرر کیا گیا ہے۔مال بردار گاڑیوں کے لیے، 2-ایکسل ٹرک (کلاس 4) 4,460 روپے (12.45 روپے/کلومیٹر) ٹول ٹیکس ادا کریں گے، اور 3-ایکسل ٹرک (کلاس 5) 5,800 روپے (16.20 روپے/کلومیٹر) ادا کریں گے۔ آرٹیکیولیٹڈ ٹرک (کلاس 6) پر 20.83 روپے فی کلومیٹر کی شرح کی بنیاد پر 7,460 روپے کا ٹول ادا کرنا پڑے گا۔
Read Next
2 ہفتے ago
گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی
3 ہفتے ago
سابق وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم چیمبر میں واپڈا کا اعلٰی سطح اجلاس
3 ہفتے ago
ISLAMABAD: THE ANTI-ENCROACHMENT MISSION
3 ہفتے ago
*ریلوے اراضی پر قابضین اور اسمگلنگ میں ملوث کارگو کمپنیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ،آئی جی ریلویز پولیس کی سخت کارروائی کی ہدایت*
4 ہفتے ago
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار، دسمبر تا جنوری میں مرحلہ وار پولنگ ہوگی،پنجاب حکومت کی یقین دہانی
Related Articles
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر مشاورت کیلئے 20 اگست کا الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب
اگست 10, 2026
خیبرپختونخوا، اسلام آباد حلقہ بندی کا باقاعدہ آغاز یکم اگست 2026 اور 13اکتوبر 2026 کو مکمل ہوگا،الیکشن کمیشن
جولائی 31, 2026
وزیر اعظم پاکستان نے سی ایم گلگت بلتستان کی سفارشات کا جائزہ لینے کے لئے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
جولائی 24, 2026


