وزیراعظم پاکستان کے متوقع دورہ گلگت بلتستان کے پیش نظر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس زیر صدارت چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے دورے سے متعلق انتظامات، حفاظتی اقدامات اور بین الادارہ جاتی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیلابی صورتحال سے پیدا ہونے والے نقصانات، متاثرہ علاقوں کی بحالی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ متعلقہ اداروں نے ارلی وارننگ سسٹم کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ ادارے وزیراعظم کے دورے سے قبل اپنی تیاریوں کو مکمل کریں گے اور بین الادارہ جاتی روابط کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے ہدایت دی کہ متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام تیز کیے جائیں اور تمام ادارے اس ضمن میں ہم آہنگی سے کام کریں۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ وزیراعظم پاکستان کا یہ دورہ مکمل طور پر سیلاب متاثرین سے ہمدردی، ان کی مشکلات کا جائزہ لینے اور ان کے حوصلے کو بلند کرنے کے لیے مرتب شدہ ہے،جس کا بنیادی مقصد متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی اور ان کی بحالی کے لیے حکومتی عزم کی واضح مثال ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نقصانات کی حتمی رپورٹ بروقت بنانے، جبکہ تمام متعلقہ محکمے اپنے اپنے دائرہ کار میں وزیراعظم کے دورے سے متعلقہ انتظامات کو مقررہ وقت میں مکمل کریں گے۔اس دوران ایڈیشنل چیف سیکریٹری،سیکریٹری سروسز، سیکریٹری داخلہ و جیل خانہ جات،سیکریٹری برائے وزیر اعلیٰ،انسپکٹر جنرل پولیس، سیکریٹری مواصلات و تعمیرات، سیکریٹری اطلاعات،سیکریٹری واٹر اینڈ پاور، سیکریٹری صحت، سیکریٹری آبپاشی و واٹر مینجمنٹ، ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، جنرل مینیجر نیشنل ہائی وے اتھارٹی گلگت بلتستان، پی ڈی نیشنل ہائی وے اتھارٹی گلگت بلتستان، ڈپٹی کمشنر گلگت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت، اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر سکردو، ڈپٹی کمشنر غذر اور دیگر متعلقہ افسران نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
Read Next
1 دن ago
وزیر اعلٰی گلگت بلتستان نے آوارہ کتوں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
1 دن ago
براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 3 غیر ملکی کوہ پیما جاں بحق،کئی لاپتا،پاک فوج اور مقامی کوہ پیماؤں کا ریسکیو آپریشن جاری
1 دن ago
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے محکمہ صحت کے “ریگولرائزیشن آف سروسز آف نرسز ایکٹ 2025ء” کی منظوری دے دی
4 دن ago
جگلوٹ سکردو روڈ کی بحالی اور بیلی پل کی تنصیب،متعلقہ اداروں کو خراج تحسین
5 دن ago
*حکومتِ گلگت بلتستان اور یونیورسٹی آف لاہور کے درمیان تعلیم کی بہتری کے لیے معاہدہ طے پا گیا*
Related Articles
تورمک کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے:وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان
6 دن ago
گلگت بلتستان، بلدیاتی انتخابات 2026ء کیلئے ووٹر رجسٹریشن، منتقلی اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں مزید توسیع
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت انٹرنیٹ رابطہ کاری (کنیکٹیویٹی) کے مسائل اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق اہم اجلاس
1 ہفتہ ago


