40 سال بعد دریائے راوی میں اتنا پانی آیا ہے،مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت عوام کے ساتھ یے، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین راوی کنارے پہنچ گئے، صوبائی وزیر نے ملحقہ آبادی کے قبرستان میں پانی داخل ہونے کے بعد اطراف کا جائزہ لیا،وزیر ہاؤسنگ پنجاب کا کہنا تھا کہ فرح اباد، سوئی گیس روڈ راوی سمیت دیگر رہائشی علاقوں میں پانی آنے سے علاقے متاثر ہوئے ہیں، 40 سال بعد دریائے راوی میں اتنا پانی آیا ہے، دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام سے پانی گزرے میں واضح کمی آچکی ہے، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اور پی ڈی ایم اے سمیت دیگر اداروں کی ریلیف فراہمی میں تیزی آئی ہے، بلال یاسین نے واضح کیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت عوام کے ساتھ یے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام وزراء اور ممبران صوبائی اسمبلی فیلڈ آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button