کمشنر لاہور نے ننکانہ صاحب کے گاوں ہفت مدر کے ریلیف کیمپس میں عملی انتظامات کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہورمریم خان نے ریلیف کیمپ میں افراد و بچوں میں راشن و کھانا تقسیم کیا۔کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہیں۔انکی ہدایات کے مطابق اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ننکانہ میں راوی کے سیلابی علاقے سے 5ہزار افراد اور 15ہزار مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔مویشیوں کیلئے ونڈا اور چارہ بھی فراہم کیا جارہا ہے۔ہر ممکن مدد کی جارہی ہے۔

حکومت پنجاب کی ہدایات واضح ہیں۔انتظامیہ متاثرین کے ریلیف کیلیے چوبیس گھنٹے کام کررہی ہے۔کمشنر لاہور مریم خان کوضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب نے سیلاب متاثرین۔صورتحال۔انتظامات و اقدامات کے حوالے سے آن سپاٹ بریفنگ دی۔






