خیبر پختونخوا میں ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے تدارک کے لئے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ یہ مہم نہ صرف وزیراعظم عمران خان کے وژن "بلین ٹری سونامی” کو عملی جامہ پہنانے کا تسلسل ہے بلکہ آئندہ نسلوں کے لئے محفوظ اور صحت مند ماحولیاتی نظام کی فراہمی کے عزم کا اظہار بھی ہے۔شجرکاری مہم کی شروع کرنے کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد ہفتہ کے دن دوپہر 12 بجے اسکائی لائن ٹیرس سائٹ، کھیرا گلی، نتھیا گلی روڈ، گلیات میں کی گئی ہے، جس میں مہمانِ خصوصی کے طور پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب کی شرکت ۔شجرکاری مہم اور اس کے سلسلے میں تقریب کے انعقاد کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کے لئے بھرپور عزم کا اعادہ اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کا عملی مظاہرہ ہے ۔

مذکورہ تقریب میں شرکاء شجرکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔ ماحولیاتی بہتری کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کریں گے اور وزیراعلی خیبر پختون خواہ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر آنے والے دنوں میں 2000 مزیدپودےلگےجائےگے۔اس شجرکاری مہم کا مقصد ماحولیاتی توازن کی بحالی، فضائی آلودگی کے خاتمے اور خطے میں سبزہ کاری کو فروغ دینا ہے۔






