کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے دفتر میں پولیس نے چھاپہ مار کر 5 ڈائریکٹرز سمیت 12 افسران کو حراست میں لے لیا، پولیس کے چھاپے کے دوران وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کے ارکان بھی موجود تھے۔ لیاری میں عمارت گرنے کا مقدمہ بغدادی تھانے میں درج کرلیا گیا، جس کے بعد ایس بی سی اے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مار کر لیاری ڈویژن اور ساؤتھ زون سے تعلق رکھنے والے 12 افسران کو حراست میں لیا، تمام افسران کو لیاری میں غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے حراست میں لیا گیا ہے۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے تمام افسران کو کانفرنس روم میں میٹنگ کے بہانے بلایا گیا، حراست میں لیے گئے افسران میں ڈائریکٹر لائسنز سیل عرفان نقوی، ڈائریکٹر انڈسٹریز جلیس صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر لیاری عاصم خان، اسسٹینٹ ڈائریکٹر ظفر ، جہنگی خان بلڈنگ، انسپیکٹر ذوالفقار شاہ اور ریٹائرڈ ڈائریکٹر اصف رضوی بھی شامل ہیں۔بغدادی تھانے میں درج مقدمے میں سرکاری افسران اور عمارت کےمالک کو نامزد کیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق مقدمے کی کاپی کو سیل کر دیا گیا ہے۔لیاری کے علاقے بغدادی میں عمارت گرنے سے 27 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیا لنجار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ لیاری میں عمارت گرنے کے سانحے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، فرائض میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔بعد ازاں سندھ حکومت کی جانب سے شاہ میر خان بھٹو کو نیا ڈی جی ایس بی سی اے تعینات کردیا گیا تھا، اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔اس سے قبل شاہ میر بھٹو سیکریٹری چیف منسٹر انکوائری کمیٹی تعینات تھے، جب کہ 20ویں گریڈ کے اسحٰق کھوڑو کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔سندھ حکومت نے سابق ڈی جی ایس بی سی اے اسحٰق کھوڑو کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے، اسحٰق کھوڑو بلڈنگ گرنے کے کسی واقعے میں ملوث پائے گئے تو کارروائی کی جائے گی۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے مزید کہا ہے کہ حکومت سندھ نے لیاری میں 9 غیر محفوظ عمارتوں کو خالی کروا لیا ہے، ایک کو گرانے کا کام جاری ہے۔ متاثرہ خاندانوں کو تین ماہ کا کرایہ دیا جائے گا، نئے ڈی جی ایس بی سی اے نے افسران کو 15دن میں اثاثے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر و تحفظ میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Read Next
1 دن ago
*حکومت سندھ اور آغا خان یونیوسٹی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط*
2 دن ago
نئے بلدیاتی قوانین میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے متعلق متعدد اہم تجاویز شامل ہیں،سید ناصر حسین شاہ
2 دن ago
*خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی مینگو ڈپلومیسی فیسٹیول 2026 میں شرکت*
2 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا جدید تین صوبائی ڈیٹا سینٹر کے قیام کا حکم، جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت*
2 دن ago
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس،غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے لئے 15 روز کی مہلت
Related Articles
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کا دورہ، جدید جی ائی ایس ٹیکنالوجی کی باقاعدہ رونمائی
3 دن ago
سید مراد علی شاہ کی امریکی سرمایہ کاروں کو سندھ میں توانائی، ٹیکنالوجی،انفراسٹرکچر اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت
3 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر اور کثیرالقومی کمپنیوں کے نمائندوں کا گول میز اجلاس*
4 دن ago


