ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پرعیدالفطرکی تعطیلات کے دوران ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں گی۔ایل ڈی اے کی خصوصی ٹیمیں غیرقانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے 19 تا 23 مارچ تک فیلڈ میں رہیں گی۔چیف ٹاون پلانرز ایل ڈی اے اور ٹاون پلاننگ ونگ کی ٹیمیں ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریازمیں نگرانی کریں گی۔

ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا کے تمام زونز میں فوکل پرسن تعینات کر دیئے گئے۔ایل ڈی اے ٹیمیں فیلڈ وزٹ کے دوران تصاویر اور وزٹ رپورٹ جمع کرائیں گے۔ٹاؤن پلاننگ ٹیموں کو انفورسمنٹ ونگ کی مکمل سپورٹ حاصل ہو گی۔عیدتعطیلات کے دوران ڈیوٹی روسٹر پر سختی سے عمل کیا جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا ہے کہ غیرقانونی تعمیرات وتجاوزات کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔





