*پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی اور ای پورٹل کو مزید بہتر بنایا جائے گا، ڈاکٹر کرن خورشید*

گندم و آٹے کی قیمتوں کا مصنوعی بحران پیدا کرنیوالوں کے گرد شکنجہ سخت کرنے کی تیاری۔۔سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کا گندم و آٹے کی موجودہ صورتحال پر اہم اجلاس ہوا،ایڈیشنل سیکرٹری کماڈیٹیز خالد بشیر اور ڈی جی فوڈ امجد حفیظ نے مارکیٹ کی محکمانہ امور اور مارکیٹ بارے بریفنگ دی،گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنیوالے عناصر سے ضبط شدہ گندم بارے بھی آگاہ کیا گیا،گزشتہ 24 گھنٹوں میں تمام اضلاع میں 14 لاکھ سے زائد 10 کلو کے آٹا تھیلے مارکیٹ میں فراہم کیے گئے، سیکرٹری پرائس کنٹرول نے تمام اضلاع میں فلار ملز سے آٹا تھیلوں کی مارکیٹ میں وافر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی، علاوہ ازیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی اور ای پورٹل کو مزید بہتر بنایا جائے گا، ڈاکٹر کرن خورشید نے ڈائریکٹر ای اینڈ اینڈ ایم کو مارکیٹ میں سبزیوں کی سپلائی چین کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنانے کی بھی ہدایات جاری کیں، مارکیٹ کمیٹیوں کو قلت والی اشیاء کی بروقت امپورٹ اور طلب و رسد کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے، غفلت کے مرتکب ملازمین کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button