کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن ظفر الاسلام کی زیر صدارت ریچارج پاکستان پراجیکٹ کے حوالے سے ان کے دفتر میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر سید اشفاق انور، سیکرٹری ٹو کمشنر سید باچا کے علاوہ ڈویژن بھر سے محکمہ جنگلات، ایریگیشن، سوشل ویلفیئر، ایگریکلچر و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کمشنر ڈیرہ کو ریچارج پاکستان پراجیکٹ جو کہ ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر -پاکستان(WWF) کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور مختلف مطالبات اور تجاویز سے متعلق بھی بتایا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ پراجیکٹ سے متعلق آگاہی سیشنز کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس پر کمشنر ڈیرہ ظفر الاسلام نے کہا کہ جیسا کہ پوری دنیا سمیت پاکستان کو بھی کلائمیٹ چینج کے باعث مختلف خطرات کا سامنا ہے جن میں موسمیاتی تبدیلیاں، شدید بارشیں /سیلاب، وغیرہ شامل ہیں لہذا ایسی صورتحال سے نمٹنے اور مستقبل میں کلائمیٹ چینج کے خطرات سے نمٹنے اور ان کے تدار ک کیلئے ریچارج پاکستان پراجیکٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے تحت صوبہ خیبر پختونخوا میں 4اضلاع کو شامل کیا گیا ہے اور ان چاروں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن سے ہے لہذا تمام متعلقہ محکمے باہمی تعاون کا مظاہرہ کریں اور جس محکمے کو جو ٹاسک سونپا جائے اس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے محکمہ سوشل ویلیفئر کے افسران کو ہدایت کی کہ ان جی اوز کی ویریفیکیشن، معیار اور ایس او پیز پر پورا اترنے کے حوالے سے رپورٹ فراہم کریں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام ٹاسکس کو ڈیڈ لائن کے اندر مکمل کیا جائے اور اس سلسلے میں تساہل یا غفلت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔اسی طر ح ماہانہ بنیاد پر جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا اور جس محکمہ کے ذمہ جو ٹاسک ہو گا اس سے متعلق پوچھا جائے گا اور اس تمام پراجیکٹ کو ذاتی طور پر سپر وائز کروں گا تاکہ نہ صرف پراجیکٹ کو کامیاب بنایا جا سکے بلکہ عوام بھی جلد اس پراجیکٹ کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔
Read Next
9 گھنٹے ago
پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد
2 دن ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
4 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
5 دن ago
بلدیاتی ملازمین کے مسائل،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا اور پشاور یونائیٹڈ ورکرز یونین کا مشترکہ جدوجہد کا اعادہ
6 دن ago
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سابق چیئرمین اور معروف مزدور رہنما سیدہادی حسین شاہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس
Related Articles
خیبر پختونخوا حکومت کی اون سورس ریونیو میں شاندار کارکردگی،محکموں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم
6 دن ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے بانی صدر،ممتاز مزدور رہنما سید ہادی حسین شاہ انتقال فرما گئے، "اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ”
7 دن ago
صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کی فلاح و بہبود کے لئے 34 ارب روپے سے زائد کے 22 منصوبوں کی منظوری
1 ہفتہ ago


