پنجاب حکومت نے 13 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔اس سلسلہ میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد جواد حسین کو اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں تعینات کردیا گیا ہے۔
عبدالحنان خان کو اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد تعینات کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر لودھراں عتیق اللہ کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد سٹی تعینات کیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کروڑ پکا ارم شہزادی کو اسسٹنٹ کمشنر لودھراں تعینات کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر HR&COORD رحیم یار خان محمد اشرف صالح کو اسسٹنٹ کمشنر کروڑ پکا تعینات کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر چکوال ثمینہ بشیر کو سیکشن آفیسر سپیشل ایجوکیشن تعینات کردیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر دریا خان ذیشان اشرف کو اسسٹنٹ کمشنر چکوال تعینات کردیا گیا ہے۔سب رجسٹرار ڈیرہ غازی خان محبوب اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر دریا خان تعینات کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کلور کوٹ ذوالفقار علی خان کو سیکشن آفیسر محکمہ انہار تعینات کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سرگودھا محمد اشرف کو اسسٹنٹ کمشنر کلور کوٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ طارق محمود گوندل کو جنرل اسسٹنٹ ریونیو فیصل آباد تعینات کردیا گیا
۔اسسٹنٹ کمشنر HR&COORD شیخوپورہ سعدیہ جمال کو اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ تعینات کردیا گیا ہے۔






