38ویں سینیر مینجمنٹ کورس کے شرکاء نے ان لینڈ سٹڈی ٹور میں سول سیکرٹریٹ پشاور کا دورہ کیا جہاں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ عدیل شاہ کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔ سیکرٹری پی اینڈ ڈی نے سول سیکرٹریٹ پشاور آمد پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا آور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اجلاس کے دوران چیف اکانومسٹ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا عارف اللہ اعوان نے شرکاء کو خیبر پختونخوا کے ترقیاتی منصوبہ بندی کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے حکومت خیبرپختونخوا کے سٹریٹجک ہائی امپیکٹ فلیگ شپ منصوبوں پر روشنی ڈالی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے کامیابی سے چلائے گئے اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔مزید برآں، محکمہ خزانہ کے نمائندے نے محکمہ کے پروفائل کے بارےمیں وفد کو بریفنگ دی۔محکمہ داخلہ کے نمائندے نے محکمہ کی اہم ذمہ داریوں بشمول امن و امان، عوامی تحفظ اور دیگر امور کا تفصیلی خاکہ پیش کیا۔
جبکہ شرکاء نے صوبے کی ترقیاتی ترجیحات، مالیاتی انتظامی حکمت عملیوں اور سیکیورٹی سے متعلق امور کے بارے میں گہرائی سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے نتیجہ خیز گفتگو کی۔





